ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ڈوکلام تنازعہ پر بابا رام دیو کی اپیل، چینی مصنوعات کابائیکاٹ کیاجائے

ڈوکلام تنازعہ پر بابا رام دیو کی اپیل، چینی مصنوعات کابائیکاٹ کیاجائے

Sun, 06 Aug 2017 11:31:47    S.O. News Service

نئی دہلی5اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ڈوکلام کو لے کر چین اور بھارت کے درمیان چل رہے تنازعہ کو لے کر یوگا گرو بابا رام دیو نے سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ چینی سامانوں کا مکمل طورپربائیکاٹ کرناچاہئے۔یوگا رام دیونے ایک انٹرویو میں ہم وطنوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمیں چینی سامان بائیکاٹ کرناچاہئے۔رام دیو نے کہا ہے کہ اگر ہم چینی سامانوں کا بائیکاٹ کردیں توچین کوبھارت کے سامنے جھکنا ہوگا اور ناک رگڑنے پر مجبور ہونا پڑے گا۔ان کادعویٰ ہے کہ ایسا ہوا تو چین یقینی طور پر آپ کے قدم پیچھے کھینچ لے گا۔یوگاگرو نے کہا کہ چین اپنے انہی سامانوں کو ہندوستان میں بیچ کر ان سے ہوئے فوائد سے وہ پاکستان کے دہشت گردی کو فروغ دے رہاہے، جس سے آئے دن پاکستانی دہشت گرد بھارت کی سرحد پر دراندازی کر ہمارے فوجیوں کو نقصان رساں کا کام کر رہے ہیں۔یوگاگرو نے کہا کہ سب سے پہلے ہمیں پاکستان کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پاک مقبوضہ کشمیرکو ہندوستان سے شامل کریں گے۔اس کے علاوہ ہمیں چین کی طرف سے تیار سامانوں کا بائیکاٹ کرناچاہئے، پھر چاہے وہ کسی بھی قسم کا سامان جیسے موبائل فون، گھڑییا، گاڑیوں اور کھلونا کیوں نہ ہو۔بتا دیں کہ بھارتی سینانے کچھ دنوں پہلے چینی فوجیوں کو ڈوکلام سرحد کے قریب سڑک بنانے سے روک دیاتھا جس کی وجہ سے یہ معاملہ بھارت اور چین کے درمیان گرم ہوتا جاہی جا رہاہے۔


Share: